2 جنوری 2012 - 20:30

ایک عرب زبان سائٹ نے سعودی عرب میں فقر ، غربت ، ناداری اور مفلسی کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایسے سعودی باپ کی تصویر پیش کی ہے جس نے فیس بک پراپنے بیٹے کو فروخت کرنے کے لئے پیش کیاہے سعودی عوا م کے مال و ثروت پر آل سعود کا تسلط قائم ہے سعودی حکمراں سعودی عوام کے پیسے سے امریکہ اور اسرائيل کی جیبوں کو بھر رہے ہیں۔

ابنا: سعودی عرب تیل پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے: سماجی سائٹ فیس بک پر ایک سعودی شہری نے اپنے اخراجات پورے کرنے کے لئے اپنے 6 سالہ بچے کو 20 ملین ڈالر میں بیچنے کے لئے پیش کیا ہے۔

سائٹ کے مطابق سعودی شہری سعود بن ناصر الشہری کے حقوقی دفتر کو سعودی عدلیہ نے بند کریدا ہے اور اس وقت وہ بیکار اور بے روزگار ہوگیا ہے اور اپنی زندگی بسر کرنے کے لئے اس سعودی شہری نے اپنے بیٹے کو فروخت کے لئے فیس بک پر پیش کیا ہے۔

سائٹ کے مطابق سعودی عرب دنیا میں تیل فروخت کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے لیکن 22 فیصد سعودی شہری مفلسی اور فقر و ناداری کے ساتھ دست و پنجے نرم کررہے ہیں۔

سعودی شہری اب سعودی حکومت کے مظالم کے خلاف سماجی سائٹوں کا سہارا لے رہے ہیں کیونکہ سعودی عرب میں سعودی حکومت کے خلاف آواز بلند کرنا آسان کام نہیں ہے  سعودی حکومت ایک وحشی اور درندہ صفت حکومت ہے۔........ /169